گھٹا کالی یہ ٹل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ
یہ ٹوٹا دل سنبھل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ
میں لب کھولوں تو میرے منہ سے انگارے برستے ہیں
مرا لہجہ بدل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ
تمہاری راہ میں آنکھیں بھی پتھر ہو گئیں میری
یہ پتھر بھی پگھل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ
تمہارے بعد بس تاریکیاں اپنا مقدر ہیں
غموں کی رات ڈھل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ
تمہیں دیکھے بنا راہِ عدم پر جا نہیں سکتا
سکوں سے جاں نکل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ

0
36