دکھا کے خود کو چھپانا تو کوئی بات نہیں
کسی پہ ظلم یوں ڈھانا تو کوئی بات نہیں
ملی ہے رفعتِ پرواز تو مبارک ہو
کسی کو پاؤں پہ رکھنا تو کوئی بات نہیں
اگر بلندی ہو مقصود خود بڑھو آگے
کسی کو نیچے گرانا تو کوئی بات نہیں
زمانہ جلتا ہے کیوں آتشِ رقابت میں
کسی کو دیکھ کے جلنا تو کوئی بات نہیں
خودی کو اچھا دکھانا تو خوب ہے لیکن
کسی کو نیچا دکھانا تو کوئی بات نہیں
یہ مانا آپ کا شاہؔی جہاں میں ثانی نہیں
مگر مجھے یوں ستانا تو کوئی بات نہیں

0
22