بادل آیا ہے مینہ برسا ہے
شہرِ لاہور اور نکھرا ہے
ابر ہے مینہ اور جھالا ہے
مجھ کو حاصل بہار کیا کیا ہے
اب تو ساقی مجھے پِلا دے شراب
دیکھ تو روزِ ابر آیا ہے
ملک میں شہر اور بھی ہیں مگر
مجھ کو لاہور جاں سے پیارا ہے
باغ سارا ہی شاد ہے شاہدؔ
پھول دیکھو ہر ایک کِھلتا ہے

0
136