| ابلیس کے مآل کے نگران ہوگئے |
| بندے خداکے دیکھیے شیطان ہو گئے |
| مجھ پر لگا کے کفر کا فتوی جنابِ من |
| کچھ لوگ آج صاحبِ ایمان ہو گئے |
| سچے تھے ہم حسین کے رستے پہ چل پڑے |
| اور وہ یزیدِ وقت کے مہمان ہو گئے |
| سوچو پلٹ نہ آئے کہیں کفر تم پہ ہی |
| اک کلمہ گو پہ سینکڑوں بہتان ہو گئے |
| مل کر کرو دعائیں مرے سر پہ خاک ہو |
| کچھ لوگ تم سے پہلے بھی ہلکان ہو گئے |
| تائید ہے خدا کی مرے ساتھ بالیقیں |
| دشمن مرے یہ دیکھ کے حیران ہو گئے |
| میں تو دکھا رہا تھا فقط آئینہ انہیں |
| کیوں آپ میرے دوست پریشان ہو گئے |
معلومات