ہر بچے سے ہے محبت، یہ قدرت کا ہے نظام
سب سے چھوٹے کی مسکان سے ملتا دِلی آرام
اللہ کرے تیرے ہر لمحے پر خوشیوں کا پہرا ہو
ہر قدم پہ تیری کامیابیاں اور خوشبوؤں کا ڈیرا ہو
تیری ہنسی میری دنیا، تیرا سکون میرا دل
تُو ہے میرا خواب، میری امید، میری منزل
عبداللہ کی معصومیت پہ، ہر لمحہ نثار ہوں میں
تجھے دیکھ کر ہی تو، زندگی سے شاداب ہوں میں
گیارہ برس کے ہوئے ہو، میرے خوابوں کا جہاں تُو ہے
ہر دعا میں، ہر سانس میں، میرے جینے کی وجہ تُو ہے
سالگرہ مبارک ہو، عبداللہ!

0
4