| ہمیں تو کسی نے بلایا نہیں ہے |
| کسی کو تو ہم نے ستایا نہیں ہے |
| مرے دل کا غم تو نے جب سے نہ پوچھا |
| کسی کے بھی پوچھے بتایا نہیں ہے |
| مرے دل میں دلبر جو آ کر تو دیکھو |
| یہ وہ گھر ہے جس کا کرایہ نہیں ہے |
| غریبی میں ہم کو وہ چھوڑے ہیں جن کی |
| محبت میں لگ کے کمایا نہیں ہے |
| چھپایا ہے میں نے جو پاپ اپنے رب سے |
| گنہ تجھ سے وہ بھی چھپا یا نہیں ہے |
| کروں منتیں میں ترے روٹھنے پر |
| زمانہ ابھی ایسا آیا نہیں ہے |
معلومات