| بکھری بکھری ذات ہماری |
| کیا ہم کیا اوقات ہماری |
| خوشیاں ہم کو راس نہیں ہیں |
| غم ہیں اب سوغات ہماری |
| بن ساون بھی اب رہتی ہے |
| آنکھوں سے برسات ہماری |
| تم کو سوچتے رہتے ہیں ہم |
| یوں کٹتی ہے رات ہماری |
| الٹی سوچ کے الٹے بندے |
| کب سمجھیں گے بات ہماری |
| جذبوں کا سورج ہے کالا |
| قسمت میں ہے رات ہماری |
| بستی بستی پہنچے چرچے |
| ہم سے اچھی بات ہماری |
معلومات