آرزو دل میں فقط ہے کہ مدینہؐ دیکھوں
آس دیرینہ بھی تڑپائے کہ روضہؐ دیکھوں
زیست میں راضی کروں ربﷻ کو بھی محبوبؐ کو بھی
جنت الماوی کو پھر اپنا ٹھکانہ دیکھوں
پوری ہو جائے خدایا ﷻ یہ تمنا میری
"کاش میں خواب میں سرکارؐ کا جلوہ دیکھوں"
باندھ لوں رخت سفر شہر مقدس کا میں
رحمتیں رب ﷻ کی برستی وہ طیبہؐ دیکھوں
دل میں ہے تیرگی سے گرد جہاں کا ڈیرہ
ظلمت رنج میں عرفان و اجالا دیکھوں
مال و زر چاہوں نہ الماس و نگینے چاہوں
جستجو بس یہی ہے گنبد خضریؐ دیکھوں
صدقہ ء شاہ امم ؐ پائے زیارت ناصؔر
ہے دعا اوج سعادت پہ نصیبہ دیکھوں

0
32