وہ فصل رحمت عشق تھی جسے |
لوگوں نے اک نیا عذاب مان لیا |
ہاں تم سے کبھی عشق تھا، اب ہے نہیں |
عشق سے بہتر اک جام شراب مان لیا |
وہ راہ جس پر کوئی منزل ہی نا تھی |
اچھا کیا کہ تمھیں اک سراب مان لیا |
"مجھے تم سے پیار ہے "یونہی دلگی تھی |
برا ہو کمبخت نے اسے سچ سرخاب مان لیا |
عشق تو با وفا دو طرفہ کھیل ہوتا ہے نادان |
جب دل دیا تو جان دی، بے آب کو آب مان لیا |
کاشف کو تم سمجھ کہاں سکے ہو؟ سمجھے ؟ |
وہ زندگی جیتا ہے خوب، بولو جناب، مان لیا ؟ |
معلومات