کہیں تاثیر دیتے ہیں
کہیں توقیر دیتے ہیں
بنا پر کے یہ اڑتے ہیں
دلوں میں یہ اترتے ہیں
تمامی لفظ جادو ہیں
جنہیں لفظوں کی مالا میں
محبت سے بھروسے سے
مہارت سے بلاغت سے
محبت والے گجروں میں
گلابی پتیوں جیسے
محبت کو سمویا ہے
محبت کو سمویا ہے

0
14