تُم نے اِک تَرْمِیم سے بَرباد کر کے رَکھ دیا!!!
——
تُم سے پہلے بھی جو آئے اِک سے بڑھ کر ایک تھے
سَب اَنوکھے لاڈلے کھیلا کیے دَستُور سے
اور ہم یہ سَب تماشہ دیکھتے تھے دُور سے
وہ جو ہوتا آ رَہا تھا مُخْتَلِف ادوار میں
تُم نے تو آتے ہی سَب مِہمِیز کر کے رَکھ دیا
جو تُمھارے پیش روؤں میں کوئی نَہ کر سَکا
تُم نے تو اُس کام کو بھی تیز کر کے رکھ دیا
صَبر کا پَیمانَہ جو لَبریز ہوتا ہی نَہ تھا
تُم نے وہ پَیمانَہ بھی لَبریز کر کے رکھ دیا
آفریں! صَد آفریں!! اُن سَب سے جو نَہ بَھر سَکا
تُم نے اُس پیمانے کو یَکمُشت بَھر کے رَکھ دیا
پہلے جِس دَستُور پَر تھے چاروں صُوبے مُتفق
جس کی بَربادی میں اوروں کو تو عَشرے لگ گئے
تُم نے اِک تَرْمِیم سے بَرباد کر کے رَکھ دیا
(مرزا رضی اُلرّحمان)

0
3