| غزل خود آئے چل کر جب ، کرم تب دیکھیے کیا ہو |
| اٹھے جب وہ حجاب ان کا رقم تب دیکھئے کیا ہو |
| زباں پر ان کی ہم ایسے سجے ہوں گے کہ مت پوچھو |
| ہماری جب کریں گے وہ قسم تب دیکھئے کیا ہو |
| ہمارے تو گناہوں کا ہے چرچا ہر جگہ لیکن |
| ارم کو جب چلیں گے ہم صنم تب دیکھیے کیا ہو |
| ہمارے تشنہ لب دیکھے ہیں دنیا نے فقط یارو |
| دکھائیں گے اسے جب جامِ جم تب دیکھیے کیا ہو |
معلومات