روکا گیا ہے اس لئے لشکر غدیر میں |
تکمیلِ دیں کا دیکھ لیں منظر غدیر میں |
نظروں میں حاجیوں کا سمندر غدیر میں |
جن و ملک بھی رک گئے آکر غدیر میں |
تاجِ ولا دیا ہے علی ع کو نبی ص نے آج |
جو ہے سجا امام ع کے سر پر غدیر میں |
کفار کے گلے میں ہے ہڈی بنا ہوا |
مَن کُنتُ کا یہ قولِ پیمبر ع غدیر میں |
بغضِ علی ع کو دل میں لئے تھے جو اہلِ کیں |
مَن کُنتُ سن کر آیا ہے چکر غدیر میں |
کھنچ کھنچ کہ جنتیں بھی چلی آئیں دیکھنے |
اہلِ ولا کی عید کا منظر غدیر میں |
کنکریاں ابرہا پہ ابابیلوں سے گریں |
حارث پہ چرخ سے گرا پتھر غدیر میں |
حجت بِنا ہے چھوڑا نہ اللہ نے نظام |
حجت خدا کی دیکھو ہیں حیدر ع غدیر میں |
خنجر جو ہے بنا ہوا صائب کا یہ قلم |
کفار پر چلا ہے یہ خنجر غدیر میں۔ |
معلومات