نور ہی نور ہے اور فیضان ہے
پیارے آقا ؐ پہ اترا جو قرآن ہے
بس گیا دل میں پختہ یہ ایقان ہے
"آپ ؐ ختم رسل ؐ میرا ایمان ہے"
آئے گا بعد ان ؐ کے نہ کوئی نبی
صاف کہتا یہی ہم سے فرقان ہے
خلد میں ان ؐ کی امت ہی جائے گی پہلے
افضل الانبیا ؐ کا یہ احسان ہے
قلب عشق محمد ؐ سے جس کا ہو عاری
آخرت میں وہ بندہ پشیمان ہے
کب مدینہ کو جائیں ہے بے چین من
روضہ ؐ کی ہو زیارت یہ ارمان ہے
پیکر عشق کی جاگتی ہے نظیر
شہر کتنا مقدس وہ ذیشان ہے
دیکھیں جو گنبد خضری ؐ ناصؔر کبھی
روح شاداں ہے، جاں اپنی فرحان ہے

0
23