| کچھ بھی ہو جائے تُو مغرور نہ ہونے دینا |
| اپنی درگاہ سے مفرور نہ ہونے دینا |
| اپنی الفت کو بہشتوں سے زیادہ رکھنا |
| عبد رکھنا مجھے مزدور نہ ہونے دینا |
| میری عیبوں کی سیاہی کا تُو پردہ رکھنا |
| میں برا ہوں تو یہ مشہور نہ ہونے دینا |
| چڑیا مر جائے تو بچہ نہ سنبھالے کوئی |
| میرے بستی میں یہ دستور نہ ہونے دینا |
| ایسی خواہش جو مرے حق میں بری ہو یا رب |
| میری خواہش تُو وہ منظور نہ ہونے دینا |
| اپنی رحمت سے مرے درد مٹا دے مالک |
| میرے زخموں کو تُو ناسور نہ ہونے دینا |
معلومات