فرشِ عزا پے ہوتی جو قائم نماز ہے
خالص عبادتوں کا یہ پوشیدہ راز ہے
روشن بھی زندگی کا جو رافع مقام ہے
ملبوس میرا خاکی حسینی طراز ہے
بغضِ علی میں تیرا تو جینا حرام ہے
ساری عبادتوں کا علی ہی جواز ہے
سر کیوں تو پھوڑے جاتا ہے واعظ اے جا بجا
بغضِ علی میں سجدہ بھی لعنت نواز ہے
صائب کو دے دے صدقہ حسینِ غریب کا
بھردے خدا کہ توُ تو بڑا بے نیاز ہے۔

0
99