| حسن کے سامنے جھکتا ہے خرد کا اعجاز |
| عشق میں عاشق و معشوق میں ہو راز و نیاز |
| لب ہیں خاموش مگر روح کی پُر سوز صدا |
| دل میں اک شعلۂ الفت ہے مگر بے آواز |
| آپ سا دیکھا نہیں ہم نے کوئی نرم مزاج |
| آپ کے لہجے نے سکھلا دیا پھولوں کو گداز |
| حسن ایسا کہ نگاہوں کو بھٹکنے نہ دیا |
| عشق ایسا کہ زمانے سے چھپا رکھا ہے راز |
| ہم نے چاہا ہے تجھے صرف تری ذات کے ساتھ |
| کیسے پھر ہوتا محبت کا کوئی اور مجاز |
| دل کی دنیا میں ترے نام کا موسم ہے ابھی |
| جیسے صحرا میں اتر آئے کوئی ابرِ حجاز |
| بات کرنے کا سلیقہ بھی محبت ہے میاں |
| صرف الفاظ سے ملتی نہیں لہجے کو نیاز |
| کچھ تعلق کے زمانے بھی عجب ہوتے ہیں |
| دور رہ کر بھی جو کر دیتے ہیں چاہت کو دراز |
| جس کو مل جائے کسی درد کا احساس کبھی |
| اس کے کردار میں آ جاتا ہے کچھ اور فراز |
| ہم نے دنیا کو محبت کا سبق یوں ہے دیا |
| دل میں نفرت کے لیے کوئی نہیں رکھا جواز |
| جو بھی انسان ہیں انسانوں کے کام آئے یہاں |
| ورنہ کس کام کی دنیا میں ہماری ہے تگ و تاز |
| طارق اس عشق کی معراج یہی ہے شاید |
| خود کو کھو کر بھی کسی شخص کا رہنا ممتاز |
معلومات