حضورؐ کی سبھوں کو پیروی ضروری ہے
کڑھن ہر ایک زن و مرد کی ضروری ہے
رسولِ عربؐی کے عاشق کا ہو مزاج یہی
"سکونِ قلب کو ذکرِ نبیؐ ضروری ہے"
قدم یہ اٹھتے نہیں پر اٹھائے جاتے ہیں
عقیدہ دل میں یہ رکھنا قوی ضروری ہے
درود جاری لبوں سے ہوں پر وقار رہ کر
طریقِ ورد سےخود آگہی ضروری ہے
مدینہ کی ہو زیارت اسی لئے ناصؔر
کبھی تو آنکھ میں اپنے نمی ضروری ہے

0
57