| ایسا کرتے ہیں ہار جاتے ہیں |
| پاؤں پڑ کر اسے مناتے ہیں |
| آج کرتے ہیں یاد اس ڈھب سے |
| اس کو محفل میں لے کے آتے ہیں |
| بھول کر سارے غم زمانے کے |
| آج خوشیوں کے گیت گاتے ہیں |
| جو بھی کرتا ہے بےوفائی ہم |
| پھر اسی سے وفا نبھاتے ہیں |
| دل کے ویراں مکان پر قرنی |
| آؤ کچھ دیر مسکراتے ہیں |
معلومات