| سلام ان پر جنھوں نے سنتِ سجاد زندہ کی |
| سلام ان پر جنھوں نے کربلا کی یاد تازہ کی |
| سلام ان پر کہ جو ختمِ نبوت کے تھے شیدائی |
| سلام ان پر کہ جن کی جرآت رندانہ کام آئی |
| سلام ان پر جنھوں نے مشعلیں حق کی جلائی ہیں |
| سلام ان پر جنھوں نے گولیاں سینوں پہ کھائی ہیں |
| سلام ان پر جو جیتے تھے فقط اسلام کی خاطر |
| جنابِ خواجہء دو سرا کے نام کی خاطر |
| سلام ان پر کہ جو ختمِ رسالت کے تھے پروانے |
| سلام ان پر کہ جن کی غیرتِ ایمان تھی زندہ |
| سلام ان پر قیامت تک ہے جن کا نام پائندہ |
معلومات