زندہ ہوں کہاں جان باقی ہے |
اب کہاں وہ پہچان باقی ہے |
ذات پات کے نام پر ہی کیا |
دیش کا ابھیمان باقی ہے |
کیوں یہ لب ہیں خاموش بیٹھے اب |
اِن میں اب بھی مسکان باقی ہے |
ٹوٹے میرے دل کی نہ بات کر |
اِس میں اب بھی تو جان باقی ہے |
چِھن گیا ہے رہگیر سب یہاں |
اب تو جھوٹی بس شان باقی ہے |
سنجے کمار رہگیر |
معلومات