سبق جس سے آیا سدا حق نما
صداقت وہ لائے نبی مصطفیٰ
بنایا خدا نے جہاں جس لیے
وہ ہی وجہہ کن کا بنے مدعا
ورودِ نبی سے جہالت گئی
وہ لائے جہانوں میں نور و ضیا
وہ کامل وہ دلبر حبیبِ خدا
جو ہیں حسنِ ہستی کی بھی انتہا
وہ بندوں کو لائے درِ مولا پر
خلق کا بھی خالق سے ہیں رابطہ
مٹایا اثر جس نے طاغوت کا
نبوت کا اس پر ختم سلسلہ
ہے محمود پر بھی نبی کی نگاہ
جو محبوب رب ہیں سخی جانِ ما

64