تیری آنکھوں کا خواب ہونا تھا |
ہر کلی کو گلاب ہونا تھا |
تیری باتیں ہیں پھول کی مانند |
تجھ کو بوۓ گلاب ہونا تھا |
تیری مسکان بھی قیامت ہے |
دل یقیناً خراب ہونا تھا |
تیرگی بارہا لپٹتی ہے |
دل میں اک آفتاب ہونا تھا |
ہم ہی خاموش ہو گۓ ازہر |
ہم سے ہی انقلاب ہونا تھا |
تیری آنکھوں کا خواب ہونا تھا |
ہر کلی کو گلاب ہونا تھا |
تیری باتیں ہیں پھول کی مانند |
تجھ کو بوۓ گلاب ہونا تھا |
تیری مسکان بھی قیامت ہے |
دل یقیناً خراب ہونا تھا |
تیرگی بارہا لپٹتی ہے |
دل میں اک آفتاب ہونا تھا |
ہم ہی خاموش ہو گۓ ازہر |
ہم سے ہی انقلاب ہونا تھا |
معلومات