| آخر تم نقصان میں کیوں ہو |
| بے صبرے انسان میں کیوں ہو |
| ساتھ تو سانس کے ساتھ جڑا ہے |
| میرے جسم و جان میں کیوں ہو |
| جب میں تم کو بھول چکا ہوں |
| میرے ہر ارمان میں کیوں ہو |
| زندہ باد کہوں تو مانو |
| یہ میری پہچان میں کیوں ہو |
| تم قاری تم قرآں ہوکر |
| مخمل کے جزدان میں کیوں ہو |
| باہر کی دنیا اچھی ہے |
| پھر تم پاکستان میں کیوں ہو |
| جب خوں ہے حق سچ کی امانت |
| پھر میری شریان میں کیوں ہو |
| جو ہے میری ذات کا مظہر |
| وہ تندی طوفان میں کیوں ہو |
| جب مالک ہے تو ہی، سب کچھ |
| میرے ہی امکان میں کیوں ہو |
| خود مجھکو چھوڑا تھا تم نے |
| پھر اتنے ہیجان میں کیوں ہو |
معلومات