ذکر محمد ؐ کو بھلائیں کیسے
عشق نبی ؐ جو ہے، چھپائیں کیسے
گر فاصلوں میں تکلف ہے شامل
دلدوز بپتا کو سنائیں کیسے
ہے گنبد خضری ؐ بسا دل میں ہر دم
ان دوریوں کو ہم مٹائیں کیسے
حسرت بھری آنکھیں ہیں، دل ہے بے بس
"فرقت کا منظر ہم بھلائیں کیسے
ہے شہرۂ آفاق ہستی ؐ جن کی
اس ؐ در پہ پلکوں کو اٹھائیں کیسے
خیرالوری ؐ، نورالہدی ؐ کے عاشق
غم جھیل کر وہ مسکرائیں کیسے
نادم ہے ناصؔر لغزشوں پہ اپنی
آقا ؐ کو منہ اپنا دکھائیں کیسے

0
31