میں نے جن کو پُکارا آ گئے وہ ﷺ |
مرے دل کا سہارا آ گئے وہ ﷺ |
جہاں میں ایک پل بھی جن کےبن اب |
نہیں ممکن گزارا آ گئے وہ ﷺ |
میں بحرِ غم میں ڈوبا جا رہا تھا |
ملا مجھ کو کنارہ آ گئے وہ ﷺ |
پیارا اس جہاں میں سب سے ہے جو |
نہیں انﷺ سے پیارا آ گئے وہ ﷺ |
تخیّل غیر کے دل سے نکالے |
مرا تن من نکھارا آ گئے وہ ﷺ |
فرشتوں سےمیں ڈر کے چُپ کھڑا تھا |
ملا مجھ کو اشارہ آ گئے وہ ﷺ |
تبھی قسمت یہ چمکی ہے میاؔں کی |
بنے روشن ستارہ آ گئے وہ ﷺ |
میاؔں حمزہ |
معلومات