| دنیا میں پھیلی ہر سُو زینت ہے تجھ سے عورت |
| ناقابلِ بیاں سی وقعت ہے تجھ سے عورت |
| کیسے ہو تزکرہ قدر و منزلت کا تیرے |
| حاصل رہا جو رتبہ، عظمت ہے تجھ سے عورت |
| نبیوں کی اور ولیوں کی مائیں بن سکی ہوں |
| کیسی بلند و عرفہ خلقت ہے تجھ سے عورت |
| ہر مایہ ناز نے بہتر تربیت کو پایا |
| ملت کی جاگی روشن قسمت ہے تجھ سے عورت |
| پاکیزگی عیاں تیری ذات سے ہو ناصؔر |
| پرُ نور و پُر حیا اک نسبت ہے تجھ سے عورت |
معلومات