چھبیس کی شب اور رجب کا مبارک مہینہ
پیارے نبی کا نور سے منور کیا دِل و سِینہ
ہمراہِ جبرائیل براق پر مسجد اقصیٰ پُہنچایا
تمام انبیاء کی امامت کا منفرد اعزاز پایا
امام الانبیاء کو سیرِ فلک و آسمان کو بلایا
ہر آسمان پر مختلف انبیاء سے مَلایا
مبارک سفر میں آیا بلآخر اِک اِیسا مقام
سردارِ ملائکہ نے اپنی رسائی کو بے بس پایا
مقامِ سدرۃ المنتھیٰ پیارے نبی اور ربِ کریم
امت کے لئے پنجگانہ نماز کا مِلا تحفہ عظیم

0
33