پاک و بھارت کی جان ہے اُردو
دونوں دیسوں کی شان ہے اُردو
شہد سے بھی زیادہ میٹھی لگے
کتنی شیریں زبان ہے اُردو
عطر آگیں اِسی نے ہم کو کیا
مُشک ہے زعفران ہے اُردو
کون پرواز تک تری پہنچے
تیری اُونچی اُڑان ہے اُردو
تجھ سے پہچان ہے مری شائم
یہ ہی میرا بیان ہے اُردو
شائم

40