آپ کو اب قسم کی ضرورت نہیں |
میں یقیں کرتا ہوں آپ کی بات پر |
پہلو میں یار جو ہو اگر جانِ جاں |
کیسے رکھے گا قابو وہ جذبات پر |
دشمنوں کی نظر میں نہیں آنا ہے |
ہر جگہ ہیں جو بیٹھے ہوئے گات پر |
اختلافات تو ختم ہو سکتے ہیں |
ضد اگر چھوڑ دو ہر کسی بات پر |
قوم کو پھر سے اکسا رہے ہیں جناب |
خانہ جنگی، بدامنی، فسادات پر |
معلومات