( ندیم رفعت خان اور لالی ندیم کے بیٹے آدم ندیم خان اور جاوید رفعت خان کی بیٹی سارہ خان کی
شادی خانه آبادی کے دعوت نامہ کا جواب )
19 جولائی 2016
**** جواب دعوت نامه ****
ہمیں دی ندیم اور لالی نے عزت
کہ بھیجی ہے بیٹے کی شادی کی دعوت
خوشی میں ضرور آپ کی ہوتے شامل
ضرور آپ کی ہم بڑھاتے مسرت
وطن میں جو ہوتے چلے آتے دوڑے
نا ممکن ہے پردیس سے کرنا شرکت
ہو شہزادے آدم کو شادی مبارک
مبارک ہو شہزادی سارہ حکومت
مبارک بہت قدسیہ اور سمیرا
مبارک ندیم اور جاوید رفعت
محبت مسرت کی برسات برسے
دعاؤں میں آدم و سارہ ہوں رخصت
سحاب اک یہی بس دعا ہے خدا سے
یہ جوڑی رہے تا قیامت سلامت

18