ہر اک سے ہے پوچھا خسارہ ہے کیسے
ہر اک کو پتا ہے خسارہ ہے کیسے
خسارے سے جب بات آگے چلی تو
بتایا گیا پھر خسارہ ہے کیسے
خسارہ تھا پہلے خسارہ ہے اب بھی
سبھی جا نتے ہیں خسارہ ہے کیسے
مرے ہاتھ بھی جو لگا ہے کہیں سے
نہیں ہے سوائے خسارہ ہے کیسے
خسارہ خسارہ سبھی کر رہے ہیں
نہ کوئی بتائے گزارہ ہے کیسے
سبھی کو گزارا ہی کرنا پڑے گا
سبھی کو سکھاؤ گزارہ ہے کیسے

0
70