محبوب ؐ خدا، شاہ ابرار ؐمدینے میں
صد آفریں پیارے سرکارؐ مدینے میں
خورشیدجبیں تاباں، ہے اسوہ درخشاں بھی
افروز و بصیرت کے انوار مدینے میں
مبعوث ہوا پہلے ایسا نہ ہی کوئی بعد
ذیشان، رسولو‌ں کے سردارؐ مدینے میں
گرویدہ ہوئے آقا ؐ کے سارے مخالف بھی
کردار کے وہؐ روشن مینار مدینے میں
مولی نے بنایا رحمت آپؐ کو ہے ناصؔر
بدرالدجیؐ، سید مختارؐ مدینے میں

0
9