شفیع المذنبیں ؐ کہيے، انہیں شمس الضحی ؐ کہیے
حبیب کبریا ؐ کہیے، انہیں روحی فدا ؐ کہیے
رسالت کے، نبوت کے امام لانبیا ؐ کہیے
"جب ان ؐ کا نام آئے مرحبا صل علی ؐ کہیے"
سر محفل بیاں کر دے جو کوئی سیرت آقا ؐ
تقاضائے عقیدت میں سبھی بدر الدجی ؐ کہیے
وحی نازل ہوئی جن ؐ پر ہوا قرآن بھی نازل
انہیں سرکار دو عالم ؐ، جناب مصطفی ؐ کہیے
جہاں میں آپ ؐ ہیں شق القمرکے معجزہ آرا
وہی ہیں سید الابرار ؐ، شاہ دو سرا ؐ کہیے
شرف حاصل ہوا ہے جن ؐ کو رب سے ہم کلامی کا
انہیں سب احمد مختار ؐ، شاہ مجتبی ؐ کہیے
مکمل ہو گیا ہے دین کملی والے ؐ پر ناصؔر
کہ فخر کون و مکاں ؐ وہ ہیں انہیں نور الہدی ؐ کہیے

0
23