کتنے عظیم مرتبہ انسان آپ ہیں
کہتے ہیں جن کو صاحب قرآن آپ ہیں
جس کی بلند آج بھی ہے شان آپ ہیں
ہوتا ہے صبح و شام یہ اعلان آپ ہیں
دنیا میں سب سے زیادہ مجھے آپ ہیں عزیز
جس پر ہے میری جان بھی قربان آپ ہیں
سلطان با وقار ہیں بطحا کی شان ہیں
انسانیت پے رب کا اک احسان آپ ہیں
صدقے میں کائنات بھلے ہی بنی نہ ہو
لیکن مرا گمان ہے مہمان آپ ہیں
سب سے زیادہ جس کو ستایا ہے قوم نے
کہتے ہیں خود یہ آپ کے فرمان آپ ہیں
عالم ہے نفسی نفسی کا محشر میں جس گھڑی
امت کے لیے جو ہے پریشان آپ ہیں

65