| احباب مرے بھی ہیں اغیار کی مانند |
| چلتی ہے زبان ان کی تلوار کی مانند |
| وہ ہیں صدیق و امیں اور صاحبِ گفتار |
| ہم کاذب و خائن کے کردار کی مانند |
| لاگو نہیں ان پر تو گفتار کی شقیں |
| ہم مطبق قانون سے بے کار کی مانند |
| وہ میر کے لکھے ہوئے دیوانوں کی طرح |
| ہم حافی کے ٹوٹے ہوئے اشعار کی مانند |
| یہ لوگ جو کرتے ہیں محبت کا دعویٰ |
| یہ سب ہیں مگر ایک ہی غدار کی مانند |
معلومات