قہر خدا کا جو آگیا ہے وہ دیکھو امریکہ جل رہا ہے |
عذابِ رب میں جو مبتلا ہے وہ دیکھو امریکہ جل رہا ہے |
جہاں میں چیلنج کر رہا تھا ، بڑا ستم گر بنا ہوا تھا |
خودی کو بےبس سمجھ رہا ہے وہ دیکھو امریکہ جل رہا ہے |
عذابِ رب سے نہ ڈر رہا تھا،کبھی کسی سے نہ ڈر رہا تھا |
قہر جو قہار کا بپا ہے وہ دیکھو امریکہ جل رہا ہے |
غرور جو تھا سرور جو تھا گھمنڈ جو تھا بلند جو تھا |
ذرا ذرا کرکے مٹ رہا ہے وہ دیکھو امریکہ جل رہا ہے |
دَہَک رہی ہے جو آگ ہردم عذاب اللہ کا آگیا ہے |
قہر سبھی جا ہی چھا گیا ہے وہ دیکھو امریکہ جل رہا ہے |
خودی کو سوپر جو کہہ رہا تھا قہر غزہ پر جو ڈھا رہا تھا |
عذابِ رب ایسا آگیا ہے وہ دیکھو امریکہ جل رہا ہے |
کہ اے منور سدا مٹا ہے جہاں میں باطل جو بھی ہوا ہے |
پکڑ میں رب کی جو آگیا ہے وہ دیکھو امریکہ جل رہا ہے |
معلومات