شب و روز رہتی ہے حسرت ہماری
محمدؐ کی چوکھٹ ہو قسمت ہماری
جہاں سے منور ہوئی دل کی دنیا
"وہ کوچہ نبیؐ کا ہے جنت ہماری"
لقب ہم نے خیرالامم کا ہے پایا
شہ مصطفیؐ سے ہے نسبت ہماری
دعا مانگی نبیوں نے امت پنہ کی
عیاں ہے فلک رتبہ عظمت ہماری
رہیں وقف ترویج دین مبیں پر
مبلغ بنایا سعادت ہماری
لبوں پر ہو صل علیؐ کے ترانے
ہمہ وقت جھلکے عقیدت ہماری
کہ بہبود انساں ہی مقصد ہو ناصؔر
یہ کہتا ہے قرآں فضیلت ہماری

0
10