| کسی سے دل لگی کرنا ہنسی کا کھیل نہیں |
| یہ ایک طرفہ محبت مجھے قبول نہیں |
| گواہ عینی ہو جیتے مقدمہ بھی وہی |
| دلیل کے بنا مانے اگر عدیل نہیں |
| مزاج سادگی والا مفید بخش بڑا |
| زبان شیریں رہے، ہوتے وہ ذلیل نہیں |
| سفر ابد کا بہت لمبا ہے، لے توشہ یہاں |
| قیام دنیا کا تھوڑا، اِسے تُو بھول نہیں |
| نظریہ تنگ ہو، وہ خیر چاہتے ہی نہیں |
| وسیع سوچ رکھیں ہم، بنیں بخیل نہیں |
| نکھار دل میں ہو، چہرے حسین رہتے بہت |
| ہو کینہ سینہ میں وہ سینہ بھی جمیل نہیں |
| جلن تباہ ہی ناصؔر کرے گی اس لئے سب |
| حسد سے پاک ہی رہنا، رکھیں بھی میل نہیں |
معلومات