| کہاں سے جا کے لوٹوں گا کہاں پر روشنی ہوگی |
| ادھورا خواب آنکھوں میں، ادھوری زندگی ہوگی |
| یہ کمرہ، یہ کتابیں، یہ ہوا سب کچھ بتا دیں گی |
| تری آواز، دیواروں میں جب عامر چھپی ہوگی |
| یہ لمحے بوجھ بن بیٹھے ، یہ سانسیں تھک چکی اپنی |
| محبت بھی اگر پلٹی ، کہاں دل کی لگی ہوگی |
معلومات