ہاں یہاں چاہئے ہاں وہاں چاہئے |
دہر سے تا ابد امنِ جاں چاہئے |
ہم گنہ گاروں کی قبرِ تاریک میں |
آپ کا چہرہِ ضو فشاں چاہئے |
علم و عرفاں نہیں آج بھی قلب میں |
فیض کا ایک دریا رواں چاہئے |
حشر کی چلچلاتی کڑی دھوپ میں |
آپ کی زلف کا سائباں چاہئے |
قتل و غارت کے ماحول میں ہم کو آج |
اے حبیبِ خدا اب اماں چاہیے |
معلومات