آئینہ آئینے سے بات کرتا ہے |
کس طرح گھر بسر یہ رات کرتا ہے |
جانے کیا دوستی ہے ابر کو مجھ سے |
روز میرے ہی گھر برسات کرتا ہے |
پوچھتی ہیں یہ گھر کی زرد دیواریں |
رات بھر تو یہ کس سے بات کرتا ہے |
کتنے خوابوں کی ہائے لاش لے کر دل |
خود سے بےزار دن کو رات کرتا ہے |
وہ جو اک شخص تھا خوش باش کی نگری |
اب تو بس درد سے ہی بات کرتا ہے |
زندگی جیسے کوئی بھول ہے اپنی |
دل اسے روز اپنی مات کرتا ہے |
معلومات