خود بھی ہنستا اور ہنساتا مجھ کو
کوئی تو سینے سے لگاتا مجھ کو
میں اس سے روٹھ کر جو چھپ جاتی کہیں
وہ ڈھونڈتا ، ڈھونڈ کر مناتا مجھ کو
کرتا جو دن بھر لوگوں سے باتیں
ساری وہ رات بھر سناتا مجھ کو
میں ساری انائیں توڑ کر جی کہتی
وہ جب بھی پیار سے بلاتا مجھ کو
اس پر لٹا دیتی میں محبت ساری
اپنی جاں سے بھی قریب پاتا مجھ کو
سنتا وہ مری الفت کے سارے سُر
جب ہیر سمجھ کر وہ گاتا مجھ کو
اے کاش جو ہو جاتا ساغر میرا
میرا جہاں سارا مل جاتا مجھ کو

0
88