عیدُ الاضحیٰ کا یہی پیغام ہے انسان کے لیے
نفس کی ہر خواہش ہو قربان ربِّ ذیشان کے لیے
ابراہیمؑ نے بیٹے کو بھی راہِ خدا میں پیش کیا
اسماعیلؑ نے سر جھکا دیا رب کی رضا کے لیے
جانور تو ہر برس ذبح ہوتے ہیں رسمِ دنیا میں
کب انسان اپنے غرور کو قربان کرتا ہے خدا کے لیے
سنتِ ابراہیمؑ پہ سب عمل کرتے نظر آتے ہیں
مگر اخلاقِ محمد ﷺ اپنانا کیوں بھول جاتا ہے انسان

0
54