نعتِ سرکارؐ کو گنگناتے چلو
محفلوں میں محبت بڑھاتے چلو
ورد صؐلَِ علیٰ کا روا ہم رکھیں
"قلب کو نور سے جگمگاتے چلو"
جب جلوسِ عقیدت ہو میلاد کا
تب قدم سے قدم بھی ملاتے چلو
جوشِ ایماں سے گونجے یہ ساری ‌فضا
غیرتِ دین کو سب جَتاتے چلو
اسوۂِ دُوجہاںؐ ہر جگہ ہو بیاں
سیرتِ مصطفؐیٰ کو سناتے چلو
اخروی زندگی ہی مقدم رہے
مقصدِ زیست دل میں سجاتے چلو
پیروُ کاروں کا ناصؔر فریضہ یہی
دردِ شافَؐعِ محشر جگاتے چلو

0
53