کرم کر دیں آقا عطا مانگتا ہوں
نظر شاہِ شاہاں سدا مانگتا ہوں
مہر سر پہ ہو گا جو محشر میں آقا
اے بے کس کے حامی ردا مانگتا ہوں
یہ تشنہ لبی ہے جو دارِ فناہ میں
فناہ سے میں دوری بقا مانگتا ہوں
مدینہ مدینہ مدینہ ندا ہے
میں نوری فضا کی ہوا مانگتا ہوں
ترستی ہیں آنکھیں مدینہ کے جلوے
مدینے میں صبح و مسا مانگتا ہوں
بھرے داماں میرا کرم کر دیں داتا
عطا پیارے صلے علیٰ مانگتا ہوں
ہے محمود لرزاں گناہوں سے اپنے
بھلا ہو بھلا اے خدا مانگتا ہوں

0
6