کیوں ہےشدت سے بےقرار بتا
کس کا تجھ کو ہے انتظار بتا
عشق میں ہار سے وٙقار بڑھے
تونے بھی پالیا وٙقار بتا
وہ جو غم عشق میں نصیب ہوئے
ان کو کیسے کروں شمار بتا
ہر کوئی اپنےاپنے زعم میں ہے
کس کا کس پر ہے اختیار بتا
جسکو چاہوں اسی سے بیر رکھوں
یوں بھی ہوتا ہے اختیار بتا
تو ملا بھی تو اجنبی کیطرح
یہ محبت کا ہے شعار بتا
تجھ کو کشفی کہاں ملےگی وفا
اس جہاں کا ہے اعتبار بتا
ڈاکٹر رضوان کشفی (مہاشٹرا انڈیا)

82