| دل میں جو راز ہیں وہ بتائیں کسی کو کیا |
| جو اشک پی لیے ہیں بہائیں کسی کو کیا |
| جس نے ہماری چپ کو بھی اک جرم کہہ دیا |
| اس کے حضور اشک بہائیں کسی کو کیا |
| وہ شخص ساتھ لے گیا اک عمر کا سکون |
| اب رات بھر چراغ جلائیں کسی کو کیا |
| کمرے میں ایک کرسی ابھی تک ہے منتظر |
| اس پر جمی ہے گرد ہٹائیں کسی کو کیا |
| ہر شخص اپنی ذات کو بے عیب جانتا |
| ہم پر جو داغ ہیں وہ مٹائیں کسی کو کیا |
| ہم بھی شریکِ جرم تھے اپنے زوال میں |
| پھر دوسروں کے عیب گنائیں کسی کو کیا |
| شاہدؔ سکوتِ دل بھی ہمارا تھا انتخاب |
| چپ میں جو درد ہے وہ بتائیں کسی کو کیا |
معلومات