خدا یا فلسطیں پہ رحمت بہا دے
فلسطین کے دشمنوں کو سزا دے
خدا تیرا گر تھوڑا سا ہی کرم ہو
تو کیونکر فلسطینیوں پر ستم ہو
خدا ظالموں کے تو سر کو جھکا دے
فلسطین کے دشمنوں کو سزا دے
جو کہلاتی ہے یوں رسولوں کی دھرتی
مگر اب وہاں حالتیں ہیں بگڑ تی
فلسطیں سے یارب غموں کو مٹادے
فلسطین کے دشمنوں کو سزا دے
ہے اپنی حکومت پہ مغرور نیتن
ہے مغموم مسلم ہے مسرور نیتن
نتن کی حکومت کو یارب جلا دے
فلسطین کے دشمنوں کو سزا دے
ہزاروں جواں کی شہادت ہوئی ہے
فلسطیں میں گویا قیامت ہوئی ہے
فلسطیں کے مسلم کو امن و اماں دے
فلسطین کے دشمنوں کو سزا دے

0
48