محبتوں میں کچھ ایسے سوال ہوتے ہیں
جواب جن کے ہمیشہ محال ہوتے ہیں
حسن اور عشق میں گہرا کوئی تعلق ہے
حسین چہرے محبت کے جال ہوتے ہیں
شروع کے سال گذرتے ہے جیسے دن کوئی
پھر اس کے بعد تو صدیوں کے سال ہوتے ہیں
ابتدا میں ہواؤں میں یہ اڑاتی ہے
انتہا میں صرف رنج و ملال ہوتے ہیں
محبتوں میں کوئی سرخرو نہیں ہوتا
محبتوں میں تو آخر زوال ہوتے ہیں

0
69